این آئی اے سربراہ کی فوری برخواستگی ، کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 29 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ این آئی اے کے سربراہ کو خصوصی عدالت نے مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ میں سرزنش کے بعد جس میں عدالت نے کہا کہ تحقیقاتی محکمہ کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہمدردوں کی تائید کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ، اُن کے عہدہ سے فوری برطرف کردیا جانا چاہئے ۔ سادھوی پرگیا ٹھاکر جن کو این آئی اے نے بے قصور قرار دیا تھا عدالت نے کہا کہ وہ ہنوز ملزم برقرار ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو وضاحت کرنی چاہئے کہ اس مقدمہ میں حکومت کا پوشیدہ طورپر ہاتھ تو نہیں ہے جو کوشش کررہا ہے کہ انصاف نہ ہونے پائے ۔