ایم پی: چھ سال کی دلت لڑکی کواس کی گندگی اٹھانے پر اونچی ذات کے شخص کیامجبور

چھتر پور:پیرکے روزپیش ائے واقعہ میں ایک چھ سال کی لڑکی کواس کی گندگی اٹھانے کے لئے اونچی ذات کے ایک شخص نے مجبورکیا۔پولیس عہدیدار نے بتایاکہ معصوم بچی چھتر پورمیں لوک کش نگر تحصیل کے گاؤں گودھورا میں واقع اسکول کے باہراپنی حاجت پوری کررہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ضلع ہیڈکوارٹر سے 60کیلو میٹرفاصلہ پر واقعہ لوک کش نگر پولیس اسٹیشن انچارج زیڈوائی خان نے کہاکہ پیرکے روز شام میں جب لڑکی ٹیچرکی اجازت کے بعد اسکول کے باہر کھلے علاقے میں حاجت پوری کرنے کے لئے گئی تھی۔ایس ایچ اوکے مطابق جب ملزم پپو سنگھ نے دیکھا کہ لڑکی اسکول کے باہرکھلے میدان میں اپنی حاجت پوری کررہی ہے تو اس کو غصہ آگیااوراس نے لڑکی کوگندگی ہاتھ میں اٹھانے کے لئے مجبورکیا۔

عہدیدار نے بتایاکہ’’ لڑکی نے جب واقعہ کے متعلق اپنے والدین کو واقف کیا‘ اسکے بعدوہ دلت سماج کے دیگر افرادکے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی‘‘۔خان نے کہاکہ سنگھ کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ374اور504کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سنگھ فرار بتایاجارہاہے جسکی تلاشی پولیس شدت کیساتھ کررہی ہے۔