ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایمسٹ کی کونسلنگ جاری

مسلم طلبہ کا خانگی نان مائناریٹی میں داخلہ سے احتراز ،30 نشستوں کا نقصان
حیدرآباد۔/31اگسٹ، ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے دوسرے دن جے ین ٹی یو کوکٹ پلی میں جاری کونسلنگ میں کئی مسلم طلبہ نے جن کا ایمسیٹ میں اچھا رینک تھا طلب کرنے پر بھی پرائیویٹ نان میناریٹی میڈیکل کالجس میں داخلہ نہیں لیا۔ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت 30اگسٹ کو 1500 رینک تک اور 31اگسٹ کو 4500 رینک تک کونسلنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا، آج پہلے مرحلے کا آخری دن ہے اور 8500 رینک تک بلایا گیا۔ داخلیِA زمرہ کے ساتھ B زمرہ کے نشستوں پر بھی ہورہے ہیں اب ڈنٹل کالجس میں داخلے ہوں گے پھر 2ستمبر تا 5ستمبر تک ایس سی؍ایس ٹی کے ساتھ بی سی زمرہ کی کونسلنگ ہوگی۔ مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس اپنے طور پر علحدہ کونسلنگ A زمرہ اور Bزمرہ کیلئے ہیں۔ اس سال بھی مسلم امیدواروں کو اپنے ایمسٹ کے رینک کے نان میناریٹی کالجس میں داخلے نہ لینے سے 30تا35طلبہ کا شدید نقصان ہورہا ہے۔ اگر یہ طلبہ میناریٹی کالجس کے بجائے یونیورسٹی کی کونسلنگ سے داخلے حاصل کریں تو ان کی نشستیں میناریٹی کالجس میں مسلم میناریٹی طلبہ سے پُر ہوںگی۔ گذشتہ برسوں سے یہ بارہا کہا جارہا ہے کہ اپنے رینک سے جہاں داخلے جلد حاصل کریں تاکہ ملت کے طلبہ کو زیادہ تعداد میں داخلے مل سکیں۔ مسلم میناریٹی کالجس میں بھی Dزمرہ میں حکومت کی مقرر کردہ فیس لی جاتی ہے جبکہ B زمرہ میں حکومت کی مقرر کردہ فیس مقرر اس لئے داخلے حاصل کرنے کیلئے فارم داخل کرنے یا حاصل کرنے سے قبل اس بارے میں طمانیت حاصل کرلیں۔ کالجس کے اعلامیہ میں بھی یہ صراحت کردی گئی ہے کہ ذریعہ انٹرویو B زمرہ، C زمرہ کے داخلے ہوتے ہیں اس لئے وہ کالج انتظامیہ سے رجوع ہوکر فارم داخل کریں۔ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی جنرل کونسلنگ کا دوسرا مرحلہ بھی ہوگا جو آن لائن پانچ مقامات پر رہے گا۔