ایم ایل سی انتخابات، تلگودیشم کی کامیابی پر ہی ترقی ممکن

شمس آباد 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں بی وینو گوپال تلگودیشم جنرل سکریٹری و رنگاریڈی ایم ایل سی امیدوار نے ایم پی ٹی سی ممبرس سے ملاقات کرکے ایم ایل سی انتخابات میں ان کی تائید کرنے کی اپیل کی۔ وینو گوپال نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ریاست میں ٹی آر ایس کی قیادت میں عوام پریشان حال ہیں۔ حکومت صرف اعلانات کے ذریعہ ہی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شکست کے بعد ہی حکومت کو ہوش آئے گا۔ ایم ایل سی انتخابات میں تلگودیشم کی کامیابی پر ہی ترقی ہوگی۔ ٹی آر ایس کے دور میں ایم پی ٹی سی ممبرس کی پہچان ختم ہوچکی ہے۔ صرف نام سیٹ عہدہ باقی ہے۔ اگر وہ ایم ایل سی کے لئے منتخب ہوتے ہیں تو سب سے پہلے ایم پی ٹی سی ممبرس کے حق میں حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حق دلائیں گے۔ اس کے علاوہ جو بھی مسائل ہوں گے، ان تمام کو وہ حل کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ ایم پی ٹی سی ممبرس کو بھی دیگر عہدیداروں کی طرح حقوق کے لئے پہل کریں گے۔ ایم ایل سی کی کامیابی پر شمس آباد منڈل کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔ انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔ اس موقع پر راجندر نگر ڈیویژن صدر سری سیلم، جنرل سکریٹری دھرما ریڈی، عطاپور ڈیویژن صدر مدھو سدن ریڈی، شیو رام پلی ڈیویژن صدر شیوا مدیراج کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔