ایس پی کانگریس اتحاد سے مودی کو مایوسی: راہول

کانپور:وزیراعظم نریندر مودی کے اسکام ریمارک پر جوابی تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ جو شخص غلط ہے اسے ہر معاملہ میں اسکام نظر آتا ہے جب کہ حلیف سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہاکہ اسکام کا حقیقی مطلب ملک کو امیت شاہ اور مودی سے بچاؤ ہے‘‘۔

اترپردیش میں ایک مشترکہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ جب کبھی نریند ر مودی مایوس ہوتے ہیں تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جب کوئی شخص غلطی پر ہوتا ہے تو اسے ہر جگہ اسکام ہی نظر آتا ہے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ اترپردیش میں کانگریس اور ایس پی اتحادنے نریندرمودی کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے مذکورہ اتحاد کو اسکام (سماج وادی پارٹی‘ کانگریس ‘ اکھلیش‘ مایاوتی)قراردیاتھا۔ راہول نے کہاکہ اس کا حقیقی مطلب قابلیت اور خدمات اور حوصلہ ہے۔