ایس پی اور بی ایس پی اتحاد کی برقراری کے اعلان پر ‘دیدی نے کی بوا کی ستائش 

کلکتہ۔راجیہ سبھا الیکشن نتائج کے بعدبھی ایس پی اور بی ایس پی کے اترپردیش میں اتحاد کے متعلق مایاوتی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے ہفتہ کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ وہ مایاوتی کے ساتھ ہیں اور یہ مشن انڈیا ہے۔

ممتانے ٹوئٹ کرکے کہاکہ’’ آج مایاوتی جی نے جن خیالات کا اظہار کیا میں ان کا خیر مقدم کرتی ہوں‘ اس مشن انڈیا میں ہم مایاوتی جی اور اکھلیش یادو کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

اترپردیش میں راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لئے ہوئی پولنگ کے بعد بی جے پی نے نوسیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایس پی نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کی اور بی ایس پی نے ایک سیٹ پر مقابلہ کیاتھا جس پر سازش کے بعد بی ایس پی کوشکست ہوئی ۔

مایاوتی نے بی جے پی الزام عائد کیا ہے کہ وہ دونوں پارٹیوں( ایس پی او ربی ایس پی) کے درمیان میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے لئے پیسوں کے بل بوتے ان کی پارٹی کے امیدوار کو ہرا دیاگیا۔

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو ہفتہ کے روز اپنی پارٹی کی امیدوار جیا بچن کی کامیابی کا جشن منانے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی بی ایس پی کے ساتھ اظہار یگانگت میںیہ کام کیاہے