ایس پی ، بی ایس پی کے بغیر کانگریس کا پرچم بلند 

نئی دہلی : راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی ایس پی او رایس پی سے اتحاد نہ ہونے کے باوجود کانگریس کا پرچم بلند نظر آرہا ہے او رحزب اقتدار بی جے پی کی شکست دکھائی دے رہی ہے ۔ ایک خانگی چینل کی جانب سے کروائے گئے تازہ ترین سروہ میں بی جے پی کا زبر دست نقصان بتایا گیا ہے او رکانگریس کو کامیاب بتایاگیا ہے ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ مذکورہ نیوز چینل کا سروہ اس وقت آیا کہ جب چھتیس گڑ ھ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، میزورم اورتلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تواریخ کا اعلان ہوچکا ہے ۔تازہ ترین رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ میں کل ۹۰؍ نشستیں ہیں ۔ جس میں سے ۴۷؍ نشستیں کانگریس کے حصہ میں بتائی جارہی ہیں ۔

او ربی جے پی کو ۴۰؍ نشستیں آرہی ہیں ۔چنانچہ اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ یہاں کانگریس اپنی حکومت بنائے گی ۔ چھتیس گڑھ کے علاوہ مدھیہ پردیش میں بھی بی جے پی کی حالت خستہ بتائی گئی ۔ یہاں کانگریس کو ۱۲۲؍ سیٹیں ملنے کی امید ہے جب کہ بی جے پی کو ۱۰۸ ؍ سیٹیں آرہی ہیں ۔یہاں بھی واضح طورپر کانگریس کی حکومت بنتی نظر آرہی ہے ۔ راجستھان میں بھی کانگریس کا سکہ چلنے کا امید دکھائی دے رہی ہے ۔

یہاں ۲۰۰؍ سیٹوں میں سے ۱۴۲؍ سیٹوں پر کانگریس کی کامیاب ہونے کے اشارہ ہیں جب کہ محض ۵۶؍ سیٹیں ہی مل رہی ہیں۔حالانکہ بی ایس پی او رایس پی کے ساتھ مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کو میڈیا اہمیت دے رہا ہے۔تاہم سیاسی ماحول کے مطابق یہاں اس اتحاد کے کوئی معنی نہیں ہیں ۔