ایس ایس سی امتحانی فیس ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی 2017 کے امتحان میں شرکت کے لیے امتحانی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ میں بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن تلنگانہ نے بغیر جرمانہ کے 31 اکٹوبر سے توسیع کرتے ہوئے 15 نومبر مقرر کی ہے ۔ اسکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اپنے متعلقہ اسکول کی توسط سے فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ خانگی طور پر بغیر اسکولی تعلیم کے شریک امتحان ( پرائیوٹ ) کا طریقہ ختم کردیا گیا اور پراجکٹ ورک کے لیے نشانات بھی شمار کرتے ہوئے نتیجہ دیا جارہا ہے ۔۔