ایسٹر بمبار کے کشمیر دورے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ پولیس

جموں کشمیر چیف دلباغ سنگھ نے کہاکہ انہیں جزیرہ نما ملک سے سفارتی چیانل کے ذریعہ اب تک کوئی جانکاری موصول نہیں ہوائی ہے مگر جس شخص کانام سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے اس نے کبھی کشمیر کا دورہ نہیں کیاہے

سری نگر۔ جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ خود کش بمبار جس نے سری لنکا میں اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر جو حملہ کیاتھا کے متعلق سری لنکا کے آرمی چیف کی جانب سے پیش کئے جانے والے دعویٰ کہ اس کشمیر دورہ کیاتھا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

جموں کشمیر چیف دلباغ سنگھ نے کہاکہ انہیں جزیرہ نما ملک سے سفارتی چیانل کے ذریعہ اب تک کوئی جانکاری موصول نہیں ہوائی ہے مگر جس شخص کانام سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے اس نے کبھی کشمیر کا دورہ نہیں کیاہے۔

سنگھ نے کہاکہ ”اس کے یہاں پر دورے کی کوئی انفارمیشن نہیں ہے“ اور مزیدکہاکہ ایمگریشن ریکارڈ کی بھی جانکاری کے بعد جانچ کی گئی ہے مگر حملہ آوروں میں سے کسی نے بھی کشمیر کا دورہ نہیں کیاہے۔

مسٹر سنگھ کا یہ اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل سری لنکا آرمی کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل مہیش سینا نیاکیا نے دعوی کیاتھا کہ ”مشتبہ ہندوستان گیاتھا اور اس نے کشمیر او رکیرالا ریاست کا بھی دورہ کیاہے“۔

سنگھ نے کہاکہ سری لنکا کے آرمی چیف سفارتی چیانل کے ذریعہ شواہد ارسال کریں‘ جس کے بعد وہ اس کا جائزہ لیں گے۔کچھ عہدیداروں نے کہاکہ درجن بھرسری لنکا کے شہری اس سال کشمیر ائے ہیں اور ان کی جانکاریوں کی دوبارہ جانچ کی گئی ہے۔