ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

واشنگٹن: امریکہ ٹریزری بیان کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایران کے 13تنصیبات اور اہم اداروں کے علاوہ افراد پر سخت ترین پابندیاں عائد کردیا ہے ۔

امریکی انتظامیہ کا یہ فیصلہ ایران کے مزائیل پروگرام کے بعد ایران پر دباؤ کے لئے کیاگیا ہے۔ٹریزری ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ اداروں ‘ اشخاص اور کمپنیوں کے نام کی ایک فہرست بھی جاری کی ۔

جس میں اٹھ افراد ایرانی شہری ہیں جبکہ دو چین اور دوعرب ہیں۔عائد کی گئی پابندی والی فہرست میں اکثریت ایران کی ہے جبکہ ایک متحدہ عرب امارات اور دو چین کی ہیں اور تین کا تعلق لیبنان سے ہے۔

ٹریزی ڈپارٹمنٹ نے کا یہ اعلان اس وقت سامنے جب ایک روز قبل ہی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے بالسٹک میزائیل تجربے کے ردعمل پیش کیاتھا

اور جمعرات کے روز کہاتھا کہ وائیٹ ہاوز نے میزائیل تجربہ پر تہران کو نوٹس جاری کیا ہے۔