ایران کا نیوکلیئر مشاہدوں سے تعاون کرنے سے انکار

پیرس، 7 جون (رائٹر) ایران نے کہا کہ وہ 2015 کے نیوکلیئر معاہدے پر موقف واضح ہو جانے تک نیوکلیئر مشاہدین سے مکمل تعاون نہیں کرے گا۔ایران کے اقوام متحدہ میں نمائندہ نے کہا معاہدے میں شامل ممالک نے ایران کو یورینیم کی افزودگی کی سمت میں آگے بڑھنے پر خبردار کیا ہے ۔ فرانس کے وزیر خارجہ یسیو لیڈرن نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاہدے کے فریم ورک کے اندر آنے والے قدم کے طور پر یہ خطرے کی لائن تک پہنچ گیا ہے ۔اس دوران ایران نے یورینیم کی افزودگی کرنے والے جدید ذیلی مراکز پر آلات کی تعمیر کرنے کا وسیع منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ انہوں نے معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران -جوہری معاہدے 2015 سے باہر نکلنے کے بعد یوروپی ملک اس معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔