ایرانی روحانی لیڈر نے فلسطین اور کشمیر جدوجہد کی حمایت کی

تہران:ایران کے بڑ ے روحانی لیڈر ایت اللہ علی الخامانی نے پیر کے روز فلسطین کا مسلئے کو اسلامی دنیا کے لئے سب سے بڑا قراردیا اورمسلمانوں پر زوردیا کہ وہ ’’ بحرین‘ کشمیر اور یمن ‘‘ کی عوام کی مدد کریں۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ ملک کی درالحکومت تہران میں عوام کے ایک بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خامانی نے یہ اعلان کیا ہے۔خامانی کے حوالے سے پریس ٹی وی نے بیان جاری کیا جس میں انہو ں نے کہاکہ ’’ اسلامی قوانین کے مطابق ‘ اگر کوئی دشمن مسلمانوں کی زمین ہر قبضہ کرلیتا ہے تو ہر کے لئے اس کے خلاف جہاد لازمی ہوجاتا ہے‘‘.۔

انہوں نے کہاکہ’’ فلسطین اسلامک دنیا کے لئے سب سے پہلا مسئلہ ہے‘ مگر کچھ اسلامی مملک فلسطین کے معاملے میں اس طرح رویہ دیکھا رہے ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ نذر انداز اور بھلادیاگیا ہے۔’’

آج یہودی طاقتوں کے خلاف لڑائی مسلمانوں کے لئے ضروری ہوگئی ہے‘‘ انہوں نے زوراتحاد پر ز وردیتے ہوئے کہاکہ اسلامی ممالک کے اندر اتحاد ضروری ہے ‘ ہمارے درمیان تفرقہ نقصاندہ ثابت ہوگا‘‘۔انہوں نے کہاکہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو بحرین‘ کشمیر اوریمن کی عوام کی حمایت کا کھلم کھلا اعلان کرنا چاہئے اور’’ جن لوگوں نے رمضان کے موقع پرحملے اور ظلم وستم کئے ہیں ان کو مسترد کریں‘‘۔

جمعہ کے روز عوام نے مخالف اسرائیل اور امریکہ نعرے لگاتے ہوئے فلسطینی زمین پر اسرائیل کے غیر مجاز قبضوں کے خلاف مذمتی بیانرس بھی لہرائے۔