ایئر انڈیا کی اسرائیل کے لئے اولین پرواز بذریعہ سعودی عرب کا آغاز

نئی دہلی: اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ رکھنے والے ممالک کر فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے تل ابیب کے لئے ایئر انڈیا کی اولین پرواز آج شام ۶ ؍ بجے روانہ ہوگئی ۔جس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

جمعرات کے دن ایئر انڈیا کی ۲۵۶ سیٹو ں والی ۷۸۷ ڈریم لائنز نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ سے سعودی عرب سمیت خلیج کے چند دیگر ممالک کی فضائی حدود کا استعمال کر تے ہو ئے اپنی پر واز تل ابیب کے گورین ہوائی اڈہ پر اتاری۔

قابل ذکربات ہے کہ ایئر انڈیا اب نئے روٹ کا استعمال کریگی۔جس میں سعودی عرب ،عمان اور اردن کی فضائی حدود کا استعمال شامل ہے۔

اس سے ایئر انڈیا کی پر وازوں کو اسرائیل پہنچنے میں کم وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے وزیر اعظم مودر کو ایئر انڈیا کی پر وزوں کیلے سعودی عرب کے روٹ سے استعمال کی تجوتز دت تھی۔اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ’’شلوم نمستے‘‘ کا خصوصی بورڈ لگایا گیاتھا۔