اگر ٹی آر ایس اقتدار سے محروم ہوتی ہے تو ہم بی جے پی کی تائید کریں گے : مجلس فلور لیڈر اکبر الدین اویسی 

حیدرآباد : مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ہماری جماعت ٹی آر ایس کی تائید کررہی ہے ۔ ہم یہ اس لئے کررہے ہیں کہ بی جے پی اور کانگریس چاہتے ہیں کہ ملک میں صرف دو ہی جماعتیں رہنی چاہئے ایک بی جے پی او رایک کانگریس ۔ اگر ریاست میں ٹی آر ایس ہار جاتی ہے تو ہم بی جے پی کی تائید کریں گے ۔ اکبر الدین اویسی حلقہ چندرائن گٹہ کے حبیب نگر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔

مسٹر اویسی نے کہا کہ بعض کہہ رہے ہیں کہ مجلس ٹی آر ایس کی تائید کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاں ہم کررہے ہیں ۔ یہ بھی سیاست کا ایک حصہ ہے ۔ اکبر اویسی نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس اقتدار سے محروم ہوجاتی ہے تو ریاست میں دو ہی جماعتیں مضبوط ہوجائیں گی ۔ بی جے پی او رکانگریس ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عوام کو بی جے پی کی تائید کرنی چاہئے ۔مسٹر اویسی نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم کے سی آر کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں ۔

اگر ہم کے سی آر کی تائید نہ کرتے تو کے سی آر بی جے پی کی گود میں جابیٹھتے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹی آرایس کی صورت میں تیسری طاقت بھی زندہ رہنا ۔