اڈیشہ کے کئی مقامات پر 2 اکتوبر سے پلاسٹک کے استعمال پر امتناع

بھوبنیشور۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کو آئندہ دو سال میں پلاسٹک سے پاک بنانے کے نشانہ کے سلسلے میں چیف منسٹر نوین پٹنائیک نے جاریہ سال 2 اکتوبر سے کئی مقامات پر پلاسٹک کے استعمال پر مکمل امتناع کا آج اعلان کیا۔ نوین پٹنائیک نے کہا کہ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی سے میونسپل کارپوریشن علاقوں اور پوری ٹاؤن میں پلاسٹک پر امتناع نافذ کیا جائے گا۔ ان بڑے شہروں میں جہاں پہلے مرحلے میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی، بھوبنیشور، کٹک، برہم پور، سامل پور اور رورکیلا شامل ہیں۔