اپنی دوسال کی بیٹی کے ساتھ چیلسیا کلنٹن نے مسلمانوں سے اظہار یگانگت کی ریالی میں شرکت کی

نیو یارک:سابق صدر امریکی بل کلنٹن اور ہلاری کلنٹن کی بیٹی چیلسیا کلنٹن نے اپنی دوسال کی بیٹی چیرلوٹی کے ہمراہ نیویارک میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہار یگانگت کے لئے نکالی گئی مخالف ٹرمپ ریالی میں حصہ لیا۔

دی ہل میگرین کی خبرکے مطابق کلنٹن نے اتوار روز سینکڑوں افراد کے ہمراہ ٹائمز اسکوئر پر نکالی گئی ریالی میں حصہ لیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ چیرلوٹی کے لئے یہ پہلا احتجاجی پروگرام ہے۔

’’ انہوں ہم بھی مسلم ہیں کے ساتھ نکالی گئی اس ریالی کے منتظمین سے اظہار تشکر کیااور نا امتناع با دیوار اور نا دھاوے لکھ کر ٹوئٹ کیا‘‘۔ اس احتجاج میں نیویارک سٹی میئر بل ڈی بلاسیو‘ موگل راسیل سیمنس جو ٹرمپ کے سابق دوست ہیں ‘ اداکارہ سوسان سرڈان اور دیگر ممتاز شخصیتوں نے بھی شرکت کی ۔

سمنس نے کہاکہ ایک خوبصورت اقدام اور مقصد کے ذریعہ ہم یہاں پر اپنے وسطی امریکی کے حقیقی منظر کشی کے لئے موجود ہیں ‘ جس کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہم یہاں متحد ہیں ٹرمپ کی وجہہ سے ‘ ہم چاہتے ہیں ان کا شکریہ ادا کریں جنھوں نے ہمیں متحد کردیاہے‘‘۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے مسافرین کی امریکی میںآمد پر پابندی عائد کرنے والے قانونی حکم پر دستخط کے بعد یہ ریالی نکالی گئی ہے۔

مذکورہ احکامات پر پناہ گزینوں کے علاوہ شامی پناہ گزنیوں کی آمد پر امتناع کو چھوڑ کر ٹرمپ کے قانونی اعلان پر فی الحال روک لگادیاگیا ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ نے معزز عدالت کی جانب سے امتناع کے بعد نئے قانونی اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔