آکاش مزائل کنٹراکٹ اسکام کی تحقیقات ختم

نئی دہلی۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سی بی آئی نے آج 575 کروڑ روپئے مالیتی گتہ آکاش مزائل کے پرزے تیار کرنے کے لئے منظور کرنے کے دوران مرتکبہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات ختم کردی۔ یہ گتہ اعلیٰ عہدیداروں نے ایک خانگی توانائی کمپنی بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ کو دیا تھا۔ سی بی آئی نے گزشتہ سال مئی میں الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ تحقیقات کے بعد کافی ثبوت الزامات کی تائید میں دستیاب نہیں ہوسکے، اس لئے تحقیقات ختم کی جارہی ہیں۔ آکاش مزائل سدابہار فضائی دفاعی مزائل ہے جو 30 کیلو میٹر فاصلہ پر اپنے نشانہ پر وار کرسکتا ہے۔