او نرنجن راؤ سیکریٹری محکمہ قانون مقرر

حیدرآباد۔ 29 جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رتبہ کے حامل عہدیدار کو سیکریٹری محکمہ قانون مقرر کرنے کا فیصلہ کیا اور مسٹر او نرنجن راؤ کو سیکریٹری محکمہ قانون تعینات کرتے ہوئے احکام جاری کئے۔ مسٹر راؤ فی الوقت بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع نلگنڈہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ ان کا آبائی مقام موضع رودرنگی کریم نگر ہے۔