اوکھلا سے غنڈہ گردی کو ختم کردوں گا : ایس ایچ او اوپندر سنگھ 

نئی دہلی : اکھلا کے جامعہ نگر علاقہ میں پولیس کی نظم و ضبط کے مسائل کولے کر سر سید اسٹڈی سنٹر اور جامعہ نگر RWAکی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ نگر کے نئے ایس ایچ او اوپندر سنگھ کو مدعو کیاگیا۔ اس پروگرام میں مختلف علاقوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی او راپنے علاقہ کے حالات ایس ایچ او سے بیا ن کئے ۔ اس موقع پر پروفیسر این یو خان نے علاقہ میں تحفظ کے مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پولیس کے رابطہ میں غلط لوگ رہتے ہیں جس سے علاقہ میں شر پسندی کے معاملوں میں پولیس اہم کردار نبھانے سے کتراتی ہے ۔

مسٹر خان نے بتایا کہ اس علاقہ میں ہوٹلیں رات دیر گئے کھلے رہنے سے ماحول خراب ہورہا ہے ۔اس موقع پر مشرف حسین نے ایس ایچ او سے کہا کہ علاقہ میں نشہ آور ادویات بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔ اسی ہر دوسرے لوگ بھی اپنے اپنے علاقوں کے حالات پیش کئے ۔ایس ایچ او جامعہ نگراوپندر سنگھ نے تمام مسائل کو بغو ر سماعت کیا او رکہا کہ میں نے آپ تمام کے مسائل کو بغور سماعت کیا ہے ۔اور میں تماممکنہ کوششیں کروں گا کہ علاقہ کے مسائل کچھ حد تک دور کروں ۔

انہوں نے تیقن دلایا کہ میں یہاں سے غنڈہ گردی کو ختم کردوں گا ۔ او رمیرے یہاں ہوتے ہوئے کوئی گولی نہیں چلائے گا یہ میرا وعدہ ہے۔ ایس ایچ او نے دعوی کیا کہ ان کے آنے کے بعد سے جامعہ نگر علاقہ میں جرائم میں ۸۰؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔