اوپن یونیورسٹی ڈگری کورسیس میں داخلہ کے لیے اہلیتی امتحان

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس جیسے بی اے / بی کام اور بی ایس سی ، اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم میں داخلہ کے لیے دوسرا اہلیتی امتحان 24 جون کو صبح 10 تا 12-30 بجے دن منعقد ہوگا ۔ یہ بات کوآرڈینٹر گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ گن فاونڈری سنٹر نمبر 034 مسٹر راج کمار شکلہ نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے امیدوار جنہوں نے 18 سال مکمل کیے ہوں اور جن کی تعلیمی قابلیت انٹر ناکام یا پھر کچھ بھی نہ ہو وہ اہلیتی امتحان میں شرکت کے ذریعہ ڈگری کورسیس میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 20 جون مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے راست اسٹیڈی سنٹر ہذا واقع گن فاونڈری سے راست یا فون نمبرات 9985787845 ۔ 7382929634 پر ربط کریں ۔۔