اوپن ایس ایس سی کے 24 ؍اپریل سے امتحانات

یلاریڈی ۔ 14؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوپن ایس ایس سی ‘ و انٹر کے امتحانات 24 اپریل سے آغاز ہونے کی بات کنوینر مسٹر لکشمیا نے بتائی ۔ امتحان کے اوقات صبح 8-30 بجے تا 11-30 بجے تک مقرر ہے ۔ انٹر طلبا ء یلاریڈی کے ماڈل اسکول میں اور ایس ایس سی طلباء کے لئے ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول امتحان کا مرکز بنایا جا رہا ہے ۔ 14 اپریل سے اپنے اپنے ہال ٹکٹس حاصل کرنے کا انہوں نے مشورہ دیا ہے ۔ انہوں بتایا کہ 24 اپریل کو تلگو ‘ 25 کو انگریزی 26 کو انٹر طلباء کو تاریخ ‘ریاضی ‘ اور ایس ایس سی طلباء کو ریاضی ‘ 27 کو سیاسیاست ‘ فزکس ‘ انٹر والوں کو اور ایس ایس سی طلباء کو سائینس اینڈ ٹکنالوجی 29 کو بیالوجی ‘ 30 کو سماجی علم ‘ طبعیات اور ایس ایس سی کو ہندی پرچہ ‘ یکم مئی کو اکنامکس ‘ انٹر کو ایس ایس کو اردو پرچہ رہے گا ۔ مزید امتحانات سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے لئے 9492791947 اور 9492210975 پر فون کرسکتے ہیں۔