اوٹنور کے حالات پر قابو‘ خوف کا ماحول برقرار

دوسرے دن بھی مواصلاتی نظام بند ‘ ڈی جی پی مہیندرریڈی کا دورہ ‘ قانون شکنی کے خلاف سخت انتباہ

عادل آباد ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے قبائیلی اوٹنور میں امن کی برقراری کے لئے عوام کو صبر و تحمل کا مشورہ ریاست تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہیندریڈی نے اوٹنور اور عادل آباد میں پرہجوم میڈیا سے مخاطب ہو کر دیا ۔ قبل ازیں ڈی جی پی مسٹر مہیندریڈی نے مستقر اوٹنور میں تمام سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا اور عنقریب طلبا اور طالبات کے امتحانات انٹرمیڈیٹ ‘ ڈگری کے بناء پرجلد از جلد امن کی برقراری پر زور دیا ۔ طبقہ واری تشدد کے پیش نظر عام افراد کو پیش آنے والی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے گونڈ اور لمباڑہ طبقہ کے افراد کی حکومت سے رجوع ہو کر خوشگوار ماحول میں اپنے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈی جی پی نے قانون شکنی کی پاداش میں سخت سزا دینے کا انتباہ دیا ۔ ڈی جی پی مسٹر مہیش بھاگوت کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اوٹنور مستقر پہنچے تھے ۔ جمعہ کی شام گوند طبقہ کی جانب سے منظم کردہ احتجاج کے دوران جن دکانات کو نقصان پہنچایا گیا یان مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈی جی پی مسٹر مہندریڈی نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلنے والی افواہوں کو کنٹرول کرنے کی غرض سے بی ایس این ایل ‘ Jio اور Airtel ‘ Idea و دیگر مواصلاتی نظام ( آن لین نیٹ ورک) کو بند کر دیا جس کے بناء پر آج دوسرے دن بھی مختلف طرز سے چلنے والا نیٹ ورک عوام کے لئے ناکارہ ثابت ہوا ۔ دفعہ 144 میں مزید توسیع کی گئی جبکہ قبل ازتین دن کے لئے نافذ کیا گیا تھا ۔ دوسرے دن بھی اوٹنور کے تجارتی مراکز بند رہے ۔ جبکہ شام کے اوقات میںآر ٹی سی بس سرویس کو بحال کیا گیا ۔ اوٹنور اور نارٹور پولیس بندوبست کے بناء پر جہاں ایک طرف پولیس چھاونی میں تبدیل ہو کر رہ گئی وہیں دوسری طرف آج جئے نور ‘ کیرامری ‘ سرپور میں احتجاجیوں نے زبردستی بازار بند کرانے کی اطلاع ملی ہے ۔ اوٹنور میں میڈیا سے مخاطب کے دوران ڈی جی پی مسٹر مہندریڈی کے ہمراہ ڈی آئی جی مسٹر پرمود کمار ‘ ڈی آئی جی مسٹر روی کمار ‘ آئی جی ورنگل کے علاوہ مہیش بھاگوت ‘ عادل آباد ایس پی مسٹر ایم سرینواس ‘ عادل آباد جوائنٹ کلکٹر مسٹر کرشنا ریڈی منچریال ضلع کلکٹر مسٹر کرنن بھی موجود تھے ۔ بعدازں ڈی جی پی مسٹر مہندریڈی مستقر عادل آباد بذڑیعہ ہیلی کاپٹر پہنچے کچھ دیر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں توقف کے بعد میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ قبائیلی علاقہ اوٹنور میں پرتشدد حالات پر قابو پالیا گیا ہے ۔ دفعہ 144 کو برقرار رکھتے ہوئے امن کی برقراری کے لئے کوشش جاری ہے ۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے ایس ٹی طبقہ کے لئے فراہم ہونے والے فنڈ کا اور دیگر مراعات کا لمباڑہ طبقہ خواطر خواہ فائدہ حاصل کر رہا ہے جس کی بناء پر گوئڈ بقہ لمباڑہ طبقہ کو ایس ٹی زمرہ سے خارج کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ دونوں فرقوں کے تصادم کے بناء پر اوٹنور اور اس کے اطراف و اکناف کے منڈل جات و مواضعات میں گذر بسر کرنے والے دیگر افراد کی زندگی خوف سے دو چار ہو رہ گئی ہے ۔ خوف کا ماحول عام افراد پر اس طرح طاری ہوچکا ہے کہ زراسی آہٹ پر اپنے آپ بچاؤ کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے ۔ پولیس معقول بندوبست کے بناء پر حالات قابو میں دیکھائی دے رہے ہیں ۔