اولا گاڑی کے ڈرائیورنے کہاکہ جامعہ نہیں جائیں گے گندہ علاقہ ہے

مسافر کو راستے میں اتار دیا‘ اولا نے مانگی معافی
نئی دہلی۔ اولا گاڑی کے ڈرائیو نے ایک مسافر کوبیچ راستے میں صرف اسلئے اتاردیا ‘ کیونکہ انہیں جامعہ نگر علاقے میں جانا تھا‘ کیونکہ ڈرائیور نے کہا کہ جامعہ نگر گند ہ علاقہ ہے او روہاں عجیب لوگ رہتے ہیں اور وہاں عجیب لوگ رہتے ہیں۔

مسافرکے مخالفت کرنے پر ڈرائیور نے انہیں ڈرانے اور دھمکانے کی بھی کوشش کی اور انہیں ایک سنسا ن جگہ پر چھوڑ کر چلا گیا۔ مسافرنے پولیس اور اولا انتظامیہ سے اس کی شکایت کی۔ پہلے تو فون کرنے پر اولا کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔

مسافرنے جب سوشیل میڈیا پر واقعہ کے متعلق لکھاتب جاکر انتظامیہ نے کاروائی کا بھروسہ دلایا۔ بعد میں دعوی کیاگیا کہ مسافر کو اولا کے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیاہے۔ مسافر کو یہ بھروسہ دلایا گیا ہے کہ کمپنی اس طرح کے کسی بھی بھید بھاؤ کے خلاف ہے۔ واقعہ اتوار شب کا ہے ۔

اتوار کے روز ایک صحافی اسعد اشرف عید ملنے لودھی روڈ گئے ہوئے تھے۔ وہا ں سے رات قریب8:30بجے ایک اولا گاڑی بک کرائی ۔

تقریبا پندرہ منٹ بعد ڈرائیور اشوک کمار گاڑی لے کر آیا۔کچھ ہی دور جانے کے بعد ایک سنسان جگہ پہنچ کر ڈرائیور نے گاڑی روک دی اور اسعد سے کہاکہ وہ گاڑی سے اتر جائیں ۔ اسعد نے جب اس سے پوچھا کہ ڈرائیور نے کہاکہ وہ جامعہ نگر نہیں جائے گا۔

اسعد نے پوچھا کیوں؟ ڈرائیور نے کہاکہ اس علاقے میں بہت عجیب لوگ رہتے ہیں اور وہ بہت گندی جگہ ہے‘ اس لئے وہ اپنی گاڑی لے کر وہاں نہیں جائے گا۔

اسعد نے جب اس پر اعتراض جتایا ہوئے گاڑی سے اترنے سے انکار تو ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کو فو ن کر وہاں بلانے لگا‘ جس کے بعد اسعد خوف کے عالم میں گاڑی سے اتر گئے۔

بعد ازاں انہوں نے اولا ایپ کے ذریعہ ان کے ایمرجنسی نمبر پر کال کیا ‘ تو ان کی کال دہلی پولیس تک بھی پہنچ گئی۔ ایک پی ایس آر بھی موقع پر پہنچ گئی‘ مگر واقعہ کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے بھی کاروائی میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی۔