’’اوری‘‘ کے ایکٹر نوتیج ہونڈل کا انتقال

وکی کوشل کی فلم ’’اوری دا سرجیکل اسٹرائیک‘‘ میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا رول نبھانے والے نوتیج ہونڈل کا انتقال ہوگیا۔ نوتیج کے انتقال کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، سنے اینڈ ٹی وی آرٹسٹ اسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔ نوتیج کے انتقال سے ٹی وی کے علاوہ بالی ووڈ انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ ہونڈل کے پسماندگان میں ان کی پتنی کے علاوہ ایک لڑکی ہے۔ نوتیج ہونڈل کی بیٹی بھی ایکٹریس ہے وہ ایکتا کپور کے سیریل ’’یہ ہے محبتیں‘‘ میں مہکا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ان کا اصلی نام اونتیکا ہونڈل ہے۔ نوتیج ہونڈل فلم انڈسٹری میں کئی سال سے کام کررہے ہیں۔