اوباما عالمی جنگ دوم کے بعد بدترین امریکی صدر : سروے

واشنگٹن ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بارک اوباما عالمی جنگ دوم کے بعد امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔ نئے سروے میں یہ انکشاف ہوا جہاں 33 فیصد امریکی عوام نے اوباما کی مخالفت کی ہے اور کلیدی شعبوں جیسے معیشت، خارجہ پالیسی، دہشت گردی، حفظان صحت اور ماحولیات سے نمٹنے کے معاملہ میں منفی رائے دی ہے۔ 45 فیصد عوام کا یہ کہنا ہیکہ 2012ء صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی اگر کامیاب ہوتے تو موجودہ صورتحال اس قدر بدتر نہ ہوتی۔ 54 فیصد نے کہا کہ اوباما انتظامیہ حکومت مؤثر طور پر نہیں چلا رہا ہے۔