انکاونٹر کی تحقیقات پر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ اور بی جے پی کا متضاد موقف

بھوپال: سیمی کے 8کارکنوں کے مبینہ انکاونٹر میں ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے مطالبہ میں شدت کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ بھوپیندر سنگھ نے آج کہاکہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں۔

ان سے متضاد موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی پولیس سربراہ رشی کمار شکلا نے کہاکہ اس واقعہ کی سی ائی ٹی تحقیقات کی جانے چاہئے۔شکلا نے کہاکہ انکاونٹر کی آزادنہ منصفانہ تحقیقات کے لئے قانونی نے سی ائی ڈی کو اجازت دی ہے او رسی ائی ڈی قانون کے مطابق اپنا فریضہ ادا کرے گی۔

تاہم وزیرداخلہ بھوپیندر سنگھ نے ان سے مختلف رائے کا اظہار کیا او رکہاکہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھوپال پولیس رینج کے انسپکٹر جنرل یوگیش چودھری پہلے ہی انکاونٹر کی تفصیلات سے واقف کرواچکے ہیں۔

اس دوران ڈی جی پی شکلا کے قریبی ذرائع نے کہاکہ وہ سپریڈنٹ پولیس( سی ائی ڈی) انوراگ شرما کو پہلے ہی اس انکاونٹر کی تحقیقات کی ہدایت دے چکے ہیں۔