انڈیگو کے ہوائی جہاز انجن میں دھماکہ ‘ ایمرجنسی لینڈنگ ‘تمام 174مسافرین محفوظ

پٹنہ:عہدیدارو ں نے بتایا کہ دہلی کے لئے پٹنہ سے آڑان بھرنے والے انڈیگو کے ہوائی جہاز کوایمرجنسی حالات میں اس وقت روک دیاگیا جب رن وے پر مذکورہ ہوائی جہاز آڑان بھرنے سے عین دس منٹ قبل انجن میںآگ لگی ‘ جس کے فوری بعد پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائے جس کے سبب ٹائر بھی پھٹ گیا۔مذکورہ ہوائی جہاز انڈیگو6E 415میں 174مسافرین اور درجنوں کریو ممبرس سوار تھے۔

ٹائر پھٹنے کے فوری بعد تمام کو محفوظ طریقے سے ہوائی جہاز سے باہر نکال لیاگیا۔کچھ وی ائی پی شخصیتیں بشمول یونین منسٹر رام کرپال یادو‘ سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر سوشیل کمارمودی‘ بی جے پی کے ساتھی آر ایل ایس پی ایم ارون کمار بھی ہوائی جہاز میں سوار تھے ۔ مذکورہ قائدین جمعہ کی رات کو دہلی میں جی ایس ٹی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لئے دہلی روانہ ہورہے تھے۔

ائیر پورٹ عہدیداروں کے مطابق جیسے ہی پائیلٹ نے ہوائی جہاز کو اڑان بھرنے کے تیار کیا اسی وقت ’’ انجن میںآگ لگی۔ مذکورہ پائیلٹ نے ہوائی جہاز کی ایمرجنسی طور پر روکنے کے لئے بریک لگائے ‘ جس کی وجہہ سے رن وے پر ٹائر پھٹ گیا‘‘۔انہوں نے بتایا کہ پائیلٹ کی حاضر دماغی کی وجہہ سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا ۔انڈیگو عہدیداروں نے بھی ائیرپورٹ کو اس بات کی اطلاع دی کہ کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہہ سے آڑان بھرنے کے دوران انجن میںآگ لگی ہے۔

پٹنہ ائیر پورٹ ڈائرکٹر راجندر سنگھ لاہوریہ نے بتایا کہ کچھ دیگر بعد ائیرپورٹ ٹریفک کو بحال کردیاگیا۔ائیرلائن نے بتایا کہ’’ کریو کیبن میں دھویں کی موجوددگی کے بعد کپتان نے احتیاطی طور پر ہوائی جہاز کو ایمرجنسی حالت میں روکنے کی کاکام کیا ہے‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=EsM65hL3M3Y