انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا ایئرپورٹ بند

جکارتہ، 11مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے مشرقی جاوا جزیرے میں آج میراپي پہاڑ پر آتش فشاں پھٹنے سے آسمان میں راکھ اور دھواں کا غبار چھا گیا ہے ۔ احتیاطی طورپر انتظامیہ نے ہوائی اڈے کو بند کر دیا اور مقامی لوگوں کو مکانات چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ستوپو پورونوگروھو نے اپنے بیان میں کہا کہ پہاڑ کے پانچ کلومیٹر کے دائرہ میں رہنے والے لوگوں کو کہیں دوسری جگہ پناہ لینے کیلئے کہا گیا ہے ۔ یہاں سے 120لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔انڈونیشیا کی سرکاری ایوی ایشن ایجنسی ایئر نیونے اپنے بیان میں کہا کہ آتش فشاں کے قریب جاوا جزیرے کے شہر کے ہوائی اڈہ کو راکھ کے خطرے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔