ہندوستان کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہئے‘ روہنگیو ں کو واپس نہیں کیاجاسکتا۔

نئی دہلی ۔یونائیٹڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجی( یو این ایچ سی آر ) نے نئی دہلی سے کہاہے کہ وہ پناہ گزینوں جن کو اپنے ہی ملک میں جان ومال کا خطرہ لاحق ہے کے متعلق بین الاقوامی قوانین کے احترام کرے۔

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل اپنے حلف نامہ میں روہنگی پناہ گزینوں کی میانمار واپس روانگی کے ضمن میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ہندوستان میں1951کے رفیوجی کنونشن معاہدے پر دستخط نہیں کی ہے اور 1967کے پروٹوکال کے تحت ہندوستان اس بات کا مجاز نہیں ہے کہ وہ اپنے ملک میں مشکل حالات کا سامنے کرنے والے پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپس نہیں بھیج سکتا ہے۔

تاہم دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق یو این ایچ سی آر کی ہیومن رائٹس باڈوی کی جانب سے مذکورہ روزنامہ کو روانہ کئے گئے ای میل میں کہاگیا ہے کہ’’ پناہ گزینوں کے متعلق جس طرح کے قوانین عمل میں لائے گئے ہیں وہ تمام ممالک کے لئے یکساں ہیں چاہئے وہ اس ضمن میں کسی معاہدے پر دستخط کئے ہوئے ہیںیا نہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کا بڑا حصہ ہے‘‘۔ یواین ایچ سی آر کا ہندوستان میں ہیڈکواٹر دہلی میں ہے۔