انر کلینگ کے لئے مشہور کوہاٹ علاقے میں رہتی تھی معشوقہ

حامد نیہال انصاری کے پاکستان لڑکی سے افیر کا خلاصہ اس وقت ہوا جب وہ گھر والوں سے جھوٹ بول کر کابل نکل گیا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نے کابل جانے کی وجہہ نوکری کو بتایاتھا مگر کابل پہنچے کے بعد جب گھر والوں سے اس کا رابطہ ٹوٹ کیاتو گھر والوں نے اس کا سوشیل میڈیا اکاونٹ کی جانچ کی او رپوری معاملہ کھل گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حامد کا دوسال سے ایک پاکستان لڑکی کے ساتھ افیر چل رہاتھا ۔

لڑکی نے اسکو بتایا کہ اس کی بہن کو مذکورہ افیر کے متعلق جانکاری مل گئی ہے او رگھر والے جبراً اس کی شادی کسی اور سے کررہے ہیں۔

مجھے آکر بچالو۔ لڑکی کوہاٹ نام کے اس علاقے میں رہتے تھی جہاں انر کلینگ عام بات تھی۔

انصاری گھبراگیا اور جب تمام کوششوں کے بعد بھی اسے پاکستانی ویزا نہیں ملا تو اس نے پاکستان کے کچھ فیس فک فرینڈس کی مدد سے فرضی ائی ڈی حاصل کی وار کابل کے راستے پاکستان میں داخل ہوگیا۔