اندرا گاندھی سنٹر فار اٹامک ریسرچ تمل ناڈو میں تقررات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : اندرا گاندھی سنٹر فار اٹامک ریسرچ ٹاملناڈو میں مختلف جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ جملہ 300 ٹریڈ اپرنیٹس ہیں ۔ اسٹائی فنڈ مرکزی محکمہ محنت و فراہمی روزگار کے ڈائرکٹریٹ جنرل آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ( ڈی جی ای ٹی ) کے اصول و ضوابط کے مطابق ادا کیا جائے گا ۔ مختلف شعبہ جات جیسے فٹر ، ٹرنر ، مشنسٹ ، الیکٹریشن ، ویلڈر ( جی اینڈ ای ) ، الکٹرانک میکانک ، انسٹرومنٹ میکانک ، ڈرافٹسمین ( میکانک ) ، میکانک آر اینڈ اے سی ، کارپینٹر ، پاسا ( پروگرامنگ اینڈ سسٹم اڈمنسٹریشن اسسٹنٹ : پی اے ایس ایس اے ) گارڈنر ، ہارٹیکلچر اسسٹنٹ ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے پاسا کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرامنگ اسسٹنٹ میں نیشنل ٹریڈ سرٹیفیکٹ ( این سی وی ٹی ) ، گارڈنر ، ہارٹیکلچر شعبہ جات کے لیے دسویں جماعت اور بقیہ جائیدادوں کے لیے دسویں جماعت کے علاوہ متعلقہ ٹریڈ میں دو سالہ آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ہے ۔ امیدوار کی عمر 15 مارچ تک 14 تا 22 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ انتخاب انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست آن لائن کرنا ہوگا اور آخری تاریخ 15 مارچ مقرر ہے ۔ اور انٹرویو 13 تا 15 مارچ کو منعقد ہوں گے ۔تفصیلات کے لیے ویب سائٹ igcar.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔