انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر قطب الدین احمد عرف طاہر ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم سابقہ آر ایم او مہاویر ہاسپٹل متوطن مدور ضلع ورنگل حال مقیم ملے پلی کا بروز چہارشنبہ 12 ستمبر کو 3 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 13 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین اے بیاٹری لائن قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔مزید تفصیلات کے لیے 9391010252 ۔ 9849024375 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد غوث خلفان ولد جناب محمد نظیر خلفان مرحوم ساکن صالح نگر کنچہ قلعہ گولکنڈہ کا بروز چہارشنبہ 12 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نورانی فتح دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو پولیس اسٹیشن لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نورانی فتح دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052149773 ۔ 8801911483 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ شاہدہ خاتون زوجہ جناب مرزا وصیع اللہ بیگ دختر جناب محمد گیسودراز خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 ستمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدی لائن میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 دختران ، 3 فرزند شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 13 ستمبر کو جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866315488 ۔ 9849163962 پر ربط کریں ۔۔