انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت سید شاہ ابراہیم محمد محمد الحسینی بندہ نوازی جانشین و فرزند حضرت سید شاہ حیدر محمد محمد ال حسینی بندہ نوازی نبیرہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ کا بعمر 93 سال آج فجر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد میر وزیر علی چندو لال بارہ دری میں ادا کی گئی اور تدفین شمس آباد امیر پیٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے 9346344263 ۔ 9392484286 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ مسیح الدین ولد جناب خواجہ غوث محی الدین ساکن وجئے نگر کالونی ملے پلی کا بعمر 48 سال 5 مارچ بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لائن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9989889605 ۔ 9502425350 پر ربط کریں ۔۔

lجناب میر مہدی علی ولد جناب میر محبوب علی مرحوم ملازم آندھرا بینک کلرک بہادر پورہ برانچ کا اتوار 5 مارچ کو بحالت نیند انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسرس میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ زیارت سیوم آج جامع مسجد درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسرس میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9550314861 یا 7207731810 پر ربط کریں۔
l جناب محمد عبدالغنی ساکن واحد کالونی کا انتقال بروز اتوار ہوا۔ تدفین ان کے آبائی وطن شاہ آباد میں عمل میں آئی اور فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر واحد کالونی، حیدرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966875685 یا 9866143299 پر ربط کریں۔
l محترمہ امتہ الجلیل جاویدہ بیگم زوجہ جناب وقارالدین احمد بنت جناب محمد خواجہ معین الدین مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 6 مارچ بروز پیر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر کالونی میں 7 مارچ کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قطبی گوڑہ، کاچی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866613588 یا 9849325843 پر ربط کریں۔