انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : نامور شاعر و ادیب سید سمیع اللہ حسینی سمیع کے فرزند سید مقیت حسینی کا بعمر 24 سال جمعہ 24 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مولوی صاحب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین حظیرہ بندگی میاں شاہ ابراہیم ؒ واقع کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246318700 پر ربط کرسکتے ہیں ۔
حیدرآباد ۔ 25 مئی (راست) جناب الحاج محمد فخرالحسن صدیقی مؤظف کوآپریٹیو رجسٹرار حیدرآباد ولد جناب محمد ریاض الحسن صدیقی مرحوم کا بعمر 75 سال 19 رمضان المبارک 24 مئی بروز جمعہ بعد عصر حالت روزہ مکہ معظمہ میں انتقال ہوگیا۔ اپنے افراد خانہ کے ساتھ بغرض ادائیگی عمرہ و زیارت روضہ نبویؐ گئے ہوئے تھے۔ تدفین مکہ معظمہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ و دختران کے علاوہ فرزندان الحاج محمد انورالحسن صدیقی، الحاج محمد فیاض الحسن صدیقی حال مقیم جدہ، الحاج محمد منہاج الحسن صدیقی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393013159 ، 9398189788 پر ربط کرسکتے ہیں۔
00 نامور شاعر و ادیب سید سمیع اللہ حسینی سمیع کے فرزند سید مقیت حسینی کا بعمر 24 سال جمعہ 24 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مولوی صاحب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین حظیرہ بندگی میاں شاہ ابراہیم ؒ واقع کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246318700 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔
00صاحبزادہ میر وقار الدین علی خاں بانی و صدر ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی کے بموجب صاحبزادہ میر افضل علی خاں فرزند صاحبزادہ میر غیاث الدین علی خان مرحوم کا بعمر 65 سال کافی علالت کے بعد شارجہ میں دواخانہ القاسمی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین شارجہ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کی اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شارجہ میں مقیم ہیں۔ عبقری ولا فاروق نگر عقب فلک نما پیالیس میں فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔ فون 9177864235 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد۔/25 مئی، ( راست ) صاحبزادہ میر وقار الدین علی خاں بانی و صدر ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی کے بموجب صاحبزادہ میر افضل علی خاں فرزند صاحبزادہ میر غیاث الدین علی خان مرحوم کا بعمر 65 سال کافی علالت کے بعد شارجہ میں دواخانہ القاسمی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین شارجہ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کی اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شارجہ میں مقیم ہیں۔ عبقری ولا فاروق نگر عقب فلک نما پیالیس میں فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔ فون 9177864235 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔