امیٹھی میں تھیٹر کی عدم موجودگی کے سبب ‘ سمرتی ایرانی موبائیل ہال میں مفت دیکھا رہی ہیں فلم ’ اری۔ دی سرجیکل اسٹرائیک‘۔

امیٹھی۔ یہاں کے لوگوں کو سمرتی ایرانی فلم ’اری ۔ دی سرجیکل اسٹرائیک‘ دیکھنے کے لئے تکنیکی سہارا لیاہے۔شہر میں کئی مقامات پر موبائیل تھیٹر کے ذریعہ اس فلم کی اسکریننگ کرائی گئی ۔

دن میں چار مرتبہ کی جانے والی اسکریننگ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی پہل ہے‘ جنھوں نے 2014کا لوک سبھا الیکشن امیٹھی سے لڑا تھا اور شکست فاش ہوئیں۔راہول گاندھی کے لوک سبھا علاقے میں ایک سنیما تھیٹر نہیں ہے‘ اوراس کے لئے یوم جمہوریہ کے بعد سے ایک ڈیجیٹل موبائیل تھیٹر فلم’ اوری ۔ دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کو یہاں کی عوام کے لئے مفت اسکریننگ کرائی جارہی ہے ۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر فلم کی پہلی اسکریننگ وزیر کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ سرکاری پوسٹر میں اس کی تصوئیربھی ہے۔ پاکستان میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر مشتمل اس فلم کو دہلی کے کمپنی ٹائم پکچر ٹائم کے ذریعہ پیش کیاگیا ہے۔

بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری وشوا مشرا جنھیں اسکریننگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے نے کہاکہ’’امیٹھی میں کوئی بھی کار آمد تھیٹر نہیں ہے اور فلم دیکھنے کی عوام نے مانگ کی تھی۔

اس لئے سمرتی ایرانی نے اسکریننگ کاانتظام کیااور بذات خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اسکرینگ کے وقت عوام سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ موبائیل تھیٹر میں بیک وقت 150لوگ آسکتے ہیں اور دن میں کم سے کم چار اسکریننگ ہیں‘صبح9:20دوپہر1:30‘ شام 5اور رات 8بجے۔

رام گنج علاقے میں کالج کے طلبہ کو بھی25جنوری کے روز فلم دیکھائی گئی ۔پارٹی لیڈروں کا دعوی ہے کہ ایک دن میں چھ سو لوگوں کی مناسبت سے اب تک دوہزارلوگوں نے فلم دیکھی ہے۔

مشرا نے کہاکہ ’’ ہماری منشاء خاص طور پر ملک کے نوجوان طبقے کو سرجیکل اسٹرائیک کے دوران فوجیوں کی قربانیوں سے واقف کرانا ہے ‘ جس کو کانگریس کے لوگوں کی جانب سے جھوٹ کی شکل میں پروپگنڈہ کیاجارہا ہے ۔

ہمیں یقین ہے کہ امیٹھی کے نوجوان کانگریس صدر راہول گاندھی پر یہ ان کے خاندان کے کسی فرد کے اس جھوٹ کے لئے شکست دے کر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے ‘ جو وہ پھیلارہے ہیں ۔ کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل دیپک سنگھ نے کہاکہ یہ قدم لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ساتھ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ یہ پہلی بار نہیں ہے فوجیوں نے پہلی مرتبہ سرحد پر اپنا حوصلہ دیکھایا ہے‘ لیکن یہ پہلی مرتبہ جب کوئی کے حوصلہ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے اور ان کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ امیٹھی کی عوام سچائی سے اچھی طرح واقف ہے اور کچھ فلم شو سے گمراہ ہونے والے نہیں ہے‘‘۔

بی جے پی کے ترجمان گویند سنگھ نے کہاکہ ’’ کانگریس نے امیٹھی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے‘ اس لئے وہ ہر بار پریشان ہوتی ہے کیونکہ لوگوں کے لئے کچھ کام کیاجاتا ہے ۔ ایک مانگ تھی اور سمرتی ایرانی نے فلم کو لوگوں کے گھر وں تک پہنچانے کابیڑا اٹھایاہے‘‘۔

ویڈیوکانفرنس کے دوران سمریتی ایرانی نے کہاکہ ’’ دیدی ( اپنے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے) کاکام ہے خدمت کرنا‘ نوجوان طبقے ہندوستانی فوج کا حوصلہ ’ تعاون ‘ دیکھ کر متاثرہوں‘ ماں بھارتی کے سپوت کیسے گھر بار چھوڑ کر ‘ اپنے زندگیوں کی قربانی دیتے ہیں ‘ یہ اس فلم میں دیکھایاگیا ہے‘‘