امیتابھ نے ہالی ووڈ فلم میں پاکستانی کردار کرنے سے انکار کردیا

امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ایسی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس میں انہیں پاکستانی کردار نبھانے کو کہا گیا تھا دراصل آسکر ایوارڈ یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنر رسل پکڈی اپنے کیریئر کی پہلی فلم ڈائرکٹ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم میں کام کرنے کے لئے کہا تھا لیکن امیتابھ نے اب اِس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس کی وجہ یہ مانی جارہی ہے کہ امیتابھ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ ایسی فلم کریں جس سے وہ تنازعہ کا شکار ہو اگر وہ پاکستانی کردار نبھاتے تو ظاہر سی بات ہے کہ اس سے تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ اس لئے انہوں نے اس فلم سے جڑنے سے انکار کردیا۔ اب ایسے میں رسل کیا اپنی اس فلم کو لے کر آگے بڑھیں گے یا کسی اور اداکار کو اس میں شامل کریں گے۔ یہ آنے والے وقت ہی سے معلوم ہوگا لیکن ظاہر سی بات ہے کہ امیتابھ کے انکار کرنے سے رسل کو بہت مایوسی ہوئی ہوگی بتادیں کہ امیتابھ بچن سے رسل اس پراجکٹ کو لے کر طویل عرصہ سے بات جیت کررہے تھے۔ تقریباً دو سال سے انہوں نے امیتابھ کا انتظار کیا بگ بی کو یہ کہانی پسند بھی آگئی تھی کیونکہ فلم میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ ہند پاک کے درمیان امن کا پیغام دے رہی تھی۔