امیتابھ بچن کے کانگریس قائدین کو فالو کرنا شروع کیا‘ قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع 

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر سینئر کانگریس لیڈرس کو فالو جیسے ہی شروع اس پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ اچانک کانگریس قائدین میں ان کی دلچسپی اس کی وجہہ ہے کیونکہ وہ پہلے کانگریس کے بہت قریب تھے اور بعدمیں انہوں نے پارٹی سے دوری بھی اختیار کرلی ۔

کانگریس صدر راہول گاندھی اور پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرنے کے بعد انہوں نے جاریہ ماہ سینئر لیڈرس پی چدمبرم ‘ کپل سبل‘ احمد پٹیل‘ اشوک گہلوٹ‘ اجئے ماکان جیتوراؤ سندھیا ‘ سچن پائیلٹ اور سی پی جوشی فالو کرنا شروع کردیا۔حال ہی میں انہوں نے پارٹی لیڈرس منیش تیواری‘ شکیل احمد‘ سنجے نروپم‘ رندیپ سرجیوالا‘ پرینکا چترویدی اور سنجے جہا کو میکرو بلاگنگ سائیڈ پر فالوکرنا شروع کیا ہے۔

نہرو گاندھی فیملی کے قریبی لوگو ں میں شمار کئے جانے والے اور آنجہانی راجیو گاندھی کے دوست امیتابھ بچن فی الحال گجرات کے برانڈ ایمباسیڈر ہیں ۔ ان کے ٹوئٹر پر33.1فالورس ہیں اور وہ صرف1689لوگوں کو ہی فالو کرتے ہیں۔اچانک کانگریس اور کچھ دوسری اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے ان کی محبت کے سبب پارٹی اچنبے میں ہے۔

دوسری اپوزیشن لیڈرس جس کو امیتابھ نے حالیہ دنوں میں فالو کیا ہے ان میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو‘ ان کی بیٹی میسا بھارتی‘ جے ڈی (یو) کے نتیش کمار‘ سی پی ائی ایم کے سیتا رام یچوری شامل ہیں۔انہوں نے آر جے ڈی کے پارٹی ہینڈل ‘ نیشنل کانگریس کے عمر عبداللہ اور این سی پی کی سپریہ سوالے کوفالو کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی لیڈر س جنھیں مسٹر بچن نے فالو کیا ہے ان میں منیش سیسوڈیا‘ گوپال رائے ‘ سنجے سنگھ‘ کمار وشواس اور آشیش کھیتان شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر جو امیتابھ کے فالولسٹ میں شامل ہیں منیش تیواری نے ان امیتابھ کا شکریہ ادا کیا مگر فالو کرنے کے وقت اور اس کی سیاسی اہمیت پر کچھ نہیں کہا۔

امتیابھ بچن کے فالونگ لسٹ میں بی جے پی کے کئی لیڈرس شامل میں‘ انہوں نے بعد میں منسٹرس نتین گڈگری اور سریش پربھوکو بھی فالو کیا ہے۔