امریکی سیاح یوٹیوبر کے ساتھ ہندوستان میں جنسی بدسلوکی کا واقعہ۔ اویو ہوٹل کا واقعہ

جارڈن نے ویڈیو میں کہا کہ بغیر کھانا او رپانی کے اسے دوروزتک ہوٹل کے روم میں محروس رکھا گیا‘ باہر مذکورہ شخص دروازہ کھولنے کے انتظار میں کھڑا تھا۔’’ بے ترتیب انداز میں وہ شخص میرے پاس پہنچا‘ مجھے جکڑ لیا‘ وہ اس نے مجھے غلط سونچ کے ساتھ چھوا بھی۔اس نے مجھے بے ہودہ باتیں بھی ‘ حالانکہ لائیویو بھی وہاں پر تھا‘‘
نئی دہلی۔ بلاگ لکھنے والی امریکی سیاسی جارڈن ٹیلر نے اپنے حالیہ ہندوستان دورے کے موقع پر پیش ائے خوفناک واقعہ کا ذکر کیا۔ ہندوستان کی قو می راجدھانی دہلی میں متعدد مرتبہ ان کے ساتھ پیش ائے جنسی بدسلوکی کے واقعات کو انہوں نے ’ٹروایل لائٹ‘‘کے نام پر سوشیل میڈیا پر امریکی سیاح نے تفصیلات بتائی۔

انہیں خود کو ہوٹل کے روم میں بند کرلینے پر مجبور کیا گیا ‘ہوٹل عملے روم کا دروازہ کھولنے کے ساتھ ہی ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کرنے کی کوشش شروع کردی۔

یہ واقعہ اویو کی شراکت دار ہوٹل کے مقام پر پیش آیاتھا‘ جو اب ہوٹل کے خلاف کاروائی کرنے کی بات کررہے ہیں۔جارڈن نے ہراسانی کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ جب میرے دوست لائیویو میرے ہندوستان چھوڑنے سے چار دل قبل چلا گیا۔

اسوقت لائیویو اور جارڈن نے اویو کے ساتھی ہوٹل جس کی شناخت اویوہوٹل کے طور پرہوئی ہے جوپہاڑ گنج دہلی کے مین بازار روڈپر واقعہ ہے وہاں پر کمرہ حاصل کیا۔دوسرے روز لائیویو کے علی الصباح ائیرپورٹ روانگی کے بعد ہوٹل عملے کے برتاؤ میں تبدیلی آگئی ۔

اگلے روز جو ہوا وہ مرد کی عدم موجودگی سے عورت کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی ایک بدترین مثال ہے۔ جارڈن نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اگلی صبح ان کا رویہ پوری طرح بدل گیا۔

ایک وقت تو ان میں سے سیڑھوں پر میرا تعقب کرنے لگا۔اس نے روم میں فون کیا اور میں جانتی ہوں کہ کوئی ہوٹل کا ملازم ہی ہوگا کیونکہ جس فون پر کال آیا تھا اس پر عملے کو ہی کال کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔

اور اس نے فون پر کہا ’ہائے بے بی ‘ میں نے فون رکھ دیا۔ پھر دوبارہ اس نے فون کیا مگر کوئی بات نہیں کی۔اگلے روز اس نے دوبارہ فون کیا جب میں نے فون اٹھایا تو وہ فون پر بے ہودہ آوازیں نکالنے لگا۔ وہ کوئی عام آوازیں نہیں تھیں جو فون پر آتی ہیں‘‘

انہوں نے کہاکہ’’وہ میرے لئے یقینی طور پر الجھن پیدا کرنے والا تھا‘‘۔ ہندوستان چھوڑنے سے قبل جو واقعات پیش ائے ۔ انہوں نے کہاکہ میں روم میں تھی جب ایک شخص آیا اور دروازہ کھولنے کے لئے کہا۔ جب میں نے دروازہ نہیں کھولاتو وہ دروازے پر کوئی چیز مار کر چلاگیا۔

پھر ایک گھنٹہ بعدکوئی واپس آیااور مبینہ طور پر باہر سے روم کا اے سی بند کردیا۔اے سی بنانے اور وائی فائی درست کرنے کے بہانے سے وہ ہوٹل روم میں داخل ہونے کی کوشش کرتا رہا مگر میں نے صاف طور پر انکار کردیا اور دروازہ نہیں کھولا۔

جارڈن نے کہاکہ میرے لئے سب سے خراب تجربہ تھا جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ ائیرپورٹ پہنچنے تک اور اس کے بعد وہ سارے مناظر میری انکھوں کے سامنے گھومتے رہے۔ جارڈن کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔

جس پراویو ہوٹل انتظامیہ نے واقعہ پر شدید معذرت خواہی کے ساتھ کاروائی کا بھروسہ دلایا ہے۔