امریکی سفارتکار نشاء دیسائی کا دورۂ ہند

واشنگٹن ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں اوباما انتظامیہ سے تعلق رکھنے والی جنوبی اور وسط ایشیاء اُمور کی ہندوستانی نژاد سفارت کار نشاء دیسائی بسوال آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کررہی ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے دو رخی اور علاقائی اُمور پر تفصیلی بات چیت کریں گی ۔ جنوبی اور وسط ایشیاء کیلئے معاون سکریٹری آف اسٹیٹ نشاء 6 جون تا 9 جون نئی ہلی کا دورہ کریں گی ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آج یہ بات بتائی ۔ یاد رہے کہ نریندر مودی کے بحیثیت وزیراعظم حلف لینے کے بعد کسی بھی اعلیٰ سطحی امریکی سفارت کار کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق نشاء نئی حکومت کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے دو رخی اور علاقائی اُمور پر بات چیت کریں گی ۔ علاوہ ازیں موصوفہ حکمت عملی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے و الے دانشوروں اور تاجروں و صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گی ۔