امریکہ کے تعلیمی پروگرام کے لئے جامعہ کے الکٹریشن کی بیٹی کا انتخاب 

سوبیا کا انتخاب کینڈ ی لوگار یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی ( وائی ای ایس) اسکالرشپ کے لئے ہوا ہے جس کو امریکہ محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے اسپانسر کیاجاتا ہے۔
نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ( اے ایم ائی) کے الکٹریشن کلیم الدین احمد کی دختر سوبیا پروین کا انتخاب امریکہ کے باوقار دس ماہی تعلیمی پروگرام کے لئے اسکالرشپ پر انتخابات عمل میںآیاہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سکینڈری اسکول کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم

سوبیا کا انتخاب کینڈ ی لوگار یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی ( وائی ای ایس) اسکالرشپ کے لئے ہوا ہے جس کو امریکہ محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے اسپانسر کیاجاتا ہے۔

جامعہ اسکول میں وہ نرسری سے زیر تعلیم ہے اوران کاشمار جامعہ کے ہونہار طلبہ میںآتا ہے۔ اسی سال وہ دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں بھی شریک ہوئی ہیں۔

سوبیا نے کہاکہ ’’ کلچرل بنیاد پر مذکورہ دس ماہ کے پروگرام کے لئے میرا انتخاب عمل میںآیاہے۔ اکٹوبر 2018کو جب یوایس ڈپارٹمنٹ ہمارے اسکول کے دورے پر آیاتھا اس وقت میں نے اسکالر شپ کے لئے درخواست دی تھی ۔

اس عمل کے ذریعہ ہمارے اسکول کے چار سے پانچ بچوں کا انتخاب ہوا ہے۔ اسکالر شپ پروگرام کے دوران میں امریکی کلچر اور ٹریڈیشن پر علم حاصل کروں گی‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ قومی سطح پر چار مرحل میںیہ انتخاب عمل میںآیاہے ۔ پہلے مرحلے میں ہماری ذاتی جانکاری او رتعلیم کے متعلق معلومات حاصل کئے گئے ۔ دوسرے مرحلے میں تعارف اور بات چیت کے اندر کو شامل کیاگیا۔ جبکہ اگلے مرحلے پورا تحریری صلاحیت پر منحصر تھا۔

آخری روانڈ قومی سطح پر منتخب اسٹوڈنٹس کے ساتھ امریکی سفارت خانہ میں تحریری مہارت پر مشتمل امتحان تھا جو سابق کے تمام مراحل سے نہایت مشکل تھا‘‘۔

اگست2019میں وہ امریکہ تعلیمی پروگرام کے روانہ ہوجائیں گی ‘ فی الحال وہ اپنے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کررہی ہیں۔ اس کی کڑی محنت پر جامعہ نے ستائش کی ۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار اے پی صدیقی نے کہاکہ ’’ اس پروگرام کے لئے انتخابی عمل کافی مسابقتی تھا یہ سوبیا اور جامعہ دونوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔

اپنے تعلیمی سرگرمیوں کے دوران سوبیا نے جامعہ کے اندر او رباہر کافی انعامات حاصل کئے ہیں۔ان کا مقصد ایک روز سائنس داں بنا ہے‘‘