امریکہ صدر کے بیان نے ہندو ستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کو دیا ایک نیا موڑ

مختلف ذرائع سے اس بات کی جانکاری مل رہی ہے کہ پاکستان فوج کے پاس محروس انڈین ائیر فورس کے پائلٹ ابھنندن کی بہت جلد وطن واپسی ہوجائے گی
حیدرآباد۔ امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے ایک نیوز جاری کرتے ہوئے کہاکہ صدر امریکہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کم ہونے کی توقع ہے۔

کچھ گھنٹوں قبل اے این ائی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ’’ میں سمجھتاہوں ہندوستان اورپاکستان سے مجھے ایک پرکشش خبر مل سکتی ہے‘ وہ یہ کام کریں گے یاہمیں انہیں روکنے کے لئے مداخلت کرنا پڑے گا‘ ہمارے پاس کچھ معقول جانکاری ہے ‘ امید ہے کہ اس خاتمے کی وجہہ بنے گی او ریہ طویل مدت تک برسوں تک رہے گا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیا ن 14فبروری کے روز جموں کشمیر کے پلواماں میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے جس میں سی آر پی ایف کے 44جوان شہیدہوگئے او راس کے کچھ دنوں بعد ہندوستان کا جوابی کاروائی میں جیش محمد کے پاکستانی ٹھکانوں پر بم باری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا حل کی طرف اشارہ تصور کیاجاسکتا ہے۔

درایں اثناء اے این ائی نے پاکستان کے صدر عمران خان کے حوالے سے یہ بیان جاری کیاکہ ’’ امن کی پہل کے طور پر وینگ کمانڈر ابھینندن کو بہت جلد رہائی کردیاجائے گا‘‘۔مختلف نیوز ایجنسیوں اورنیوز سروسیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ’’ پاکستان دباؤ کے چلتے انڈین ائیر فورس کے وینگ کمانڈر ابھینندن کو بہت جلد رہا کرنے جارہا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایل او سی سے 80کیلومیٹر اندر پاکستان کی سرزمین میں گھس پر دہشت گردی کے ٹھکانوں پر بم باری کے بعد واپس لوٹ رہے انڈین ائیرفورس کے لڑاکو جہازوں میں سے ایک پر پاکستان ائیر فورس نے جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں پاکستان کی سرحد کے اندر اے ائی ایف کا ایک ہوائی جہاز کراش ہوگیاتھا جس میں سوار وینگ کمانڈرز میں زندہ رہنے والے ابھینندن کو پاکستان فوج نے اپنی حراست میں بھی لے لیاتھا۔

وینگ کمانڈر ابھینندن کی زندہ بچ جانے اور پاکستان فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کی جانکاری پاکستان فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے ذریعہ ہوئی ۔ مذکورہ ویڈیومیں وینگ کمانڈر کو زخمی حالت میں ہاتھ باندھا دیکھا گیاتھا ۔

اور پوچھ تاچھ کے دوران ابھینندن بھی فخریہ انداز میںیہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ’’ ہاں میں ہندوستانی فوج کا حصہ ہوں‘‘۔مذکورہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد پورے ملک میں ابھینندن کو واپس لاؤ ہیاش ٹیگ کے ساتھ ایک زبردست مہم شروع کی گئی۔توقع ہے کہ کل تک وینگ کمانڈر وطن واپس لوٹ جائیں گے