امباجی مندر کے پاس بم ملنے کی اطلاع سے سنسنی

احمد آباد۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے بناسکانٹھا ضلع میں واقع مشہور تیرتھ استھل امباجي مندر کے مرکزی دروازے کے قریب آج ایک بم جیسی چیز ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ایس پی نیرج بڈگجر نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی تفصیلی چھان بین کی جا رہی ہے اور فارنسک سائنس لیباریٹری یعنی ایف ایس ایل کے ماہرین کو بلایا گیا ہے تاہم امباجي تھانے کے انچارج افسر یو ڈی جاڈیجا نے دعوی کیا کہ یہ کوئی بم نہیں بلکہ کل رات مندر کے قریب سے گزری بہت سی باراتوں میں سے کسی ایک کے دوران بنا پھوٹاانار (ایک قسم کا پٹاخہ) ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسے لوگوں کی اطلاع پر مندر کے شری شکتی دروازے کے پاس سے شام 11 بجے برآمد کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ کچھ ہی وقت پہلے ریاست کے سوراشٹر علاقے سے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے جڑے دو دہشت گردوں کو پکڑا گیا ہے اور راجکوٹ شہر میں ایک رہائشی علاقے میں ٹائم بم ملنے کا راز اب تک سلجھانہیں ہے ۔