الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ کئے جانے کی تجویز

لکھنؤ، 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ کئے جانے کے طویل عرصے سے چلے آ رہے مطالبے نے تیزی پکڑلیاہے ۔اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے پیر کو گورنر رام نائک کو خط لکھ کر الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ مہاراشٹراکے سابق ایم پی اور اتر پردیش کے گورنر رام نائک بمبئی کا نام بدل کر ممبئی کئے جانے میں کافی مدد کی تھی۔ میں نے مسٹر نائک کو خط لکھ کر طویل عرصے سے الہ آباد کا نام پریاگ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستري کے ناتی اور ریاستی حکومت میں وزیرمسٹر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعدسے ہی الہ آباد کا نام بدل کر پریا گ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مسٹر سنگھ سنگم شہر کے رہنے والے بھی ہیں۔اس سے پہلے ایسی خبریں تھیں کہ ریاست کی کابینہ نے الہ آباد کے نئے نام کی منظوری دے سکتی ہے لیکن اس کی تجویز ابھی تک نہیں آئی ہے ۔حال ہی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی الہ آباد کے دورے کے دوران آل انڈیا اکھاڑہ پریشد نے وزیر اعلی سے الہ آباد کا نام اگلے سال لگنے والے کنبھ میلے سے پہلے پریاگ کرنے کی مانگ کی تھی۔اس سے پہلے اکھاڑہ پریشد کے صدر نریندر گری نے بھی اس کی تجویز دی تھی۔کہاجاتاہے کہ مغل شہنشاہ اکبر نے 1580 میں پریاگ کا نام بدل کر الہ آباد کر دیا تھا۔ مسٹر گری نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی الہ آباد کا نام پریاگ راج کئے جانے کا حکم جاری کریں گے۔سال 2001 میں کنبھ میلے کے بعداس وقت کے وزیر اعلی راج ناتھ سنگھ اور گورنر وشنو کانت شاستری الہ آباد کا نام بدل پریاگ راج کرنے کے حق میں تھے ، لیکن یہ تجویز پاس نہیں ہو پائی۔