الکحل معائنہ میں ناکام پائیلٹ ایرانڈیا کو ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی

نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے ایک پائیلٹ اسونہ کٹھ پالیہ کو جنہیں نومبر 2018ء میں ماقبل پرواز الکحل ٹسٹ میں ناکام ہوجانے کے بعد ان کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی، اب انہیں ایرلائین میں ریجنل ڈائریکٹر (ناردرن ریجن) کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ اس ضمن میں منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کٹھ پالیہ چہارشنبہ کو اس عہدہ کا جائزہ لیں گے۔