افغانستان میں خودکش حملہ، 8ہلاک

اسلام آباد، 24 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں کئے گئے ایک خودکش حملہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستانی اخبار ڈان نے اپنی رپورٹ میں اس کی اطلاع دی۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے کہا کہ دہشت گردوں نے کل جلال آباد کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکے میں 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی صحت کے ڈائریکٹر نجیب کاموال نے مہلوکین کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں میں سے چند افراد کی حالت نازک ہے ۔خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ حکام نے کہا کہ ایک دیگر واقعہ میں دولت اسلامیہ نے آپسی لڑائی میں اپنے 15 ارکان کا بے رحمی سے سر قلم کر دیا ۔