اعظم خان’ چالیس سکینڈ میں پلواماں کا جوا ب دیا جاسکتا ہے‘؟۔

ہندوستان ٹائمز سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ ہاکستان سے استفسار چاہتے ہیں کہ کیوں بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ حملے میں مارے جانے والوں کی تدفین کیوں نہیں کی گئی اور یہ کہ مذکورہ ملک فرقہ وارنہ بد انتظامی کی شدید صوررت حال سے گذر رہا ہے۔

رام پور۔ نو مرتبہ سے رام پور کے رکن اسمبلی رہے اعظم خان پہلی مرتبہ اپنی گھریلو زمین پر لوک سبھا الیکشن لڑرہے ہیں ‘ او ررام پور کی سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا جنھوں نے منگل کے روزبھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے کہ مد مقابل میدان میں اترے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ ہاکستان سے استفسار چاہتے ہیں کہ کیوں بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ حملے میں مارے جانے والوں کی تدفین کیوں نہیں کی گئی اور یہ کہ مذکورہ ملک فرقہ وارنہ بد انتظامی کی شدید صوررت حال سے گذر رہا ہے۔

پیش ہیں انٹرویو کے کچھ اقتباسات

سوال۔ اس بات کا قیاس لگایاجارہا ہے کہ پاکستان میں فضائیہ حملے کے بعد بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میںآنے کے لئے حالات سازگا ر ہوگئے ہیں

جواب۔ میں پاکستان میں حملوں کے متعلق حکومت سے سوال نہیں کررہاہوں۔

اس کے بجائے میں پاکستان سے جاننا چاہتاہوں ہندوستانی فضائیہ حملے میں بی جے پی کے مطابق جو تین سو لوگ مارے گئے ان کی تدفین کیوں نہیں ہوئی۔

اور میرا یہ بھی ماننا ہے کہ ہماری حکومت نے پلواماں حملے کا ردعمل پیش کرنے میں تاخیر کردی۔

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو میں جوابی کاروائی کے لئے چالیس منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لیتا۔

سوال۔ لوک سبھا الیکشن میں پہلی مرتبہ مقابلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو آپ کتنا بڑا چیالنج کرتے ہیں؟

جواب۔الیکشن میں مقابلہ کرنے کا ہمیشہ ایک چیالنج ہے۔ مذکورہ سماج وادی پارٹی کا ضلع میں قابل یقین ووٹر ہے۔

بی جے پی سے کون مقابلہ کرتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ کیونکہ عوام میں پارٹی کا اعتماد ختم ہوگیا ہے

سوال ۔ شیو پال یادو کا کیا؟ ان کی پارٹی کاالیکشن پر کیااثر پڑے گا؟۔

جواب ۔ایک پارٹی ورکرس بناتے ہیں جن کا خون اور پسینہ اس میں ہوتا ہے ۔ ایس پی ورکرس کا ماننا ہے کہ شیوپال یادو نے انحراف کے ذریعہ دھوکہ دیا ہے اور اس کا وہ خمیازہ بھگتیں گے

سوال۔ کیاآپ نے سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی ہے؟ کیا انہیں آپ کی انتخابی مہم کے لئے مدعو کیاہے؟

جواب ۔ نہیں مجھے حال ہی میں نیتا جی( ملائم سنگھ یادو) سے ملاقات کا وقت نہیں ملا۔ میری ان سے کوئی نااتفاقی نہیں ہے‘ مگر میں ان کی اس خواہش کے خلاف ہوں جس میں انہوں نے نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بننے کی بات کہی ہے

سوال۔کتنی سیٹوں پربی جے پی اور ایس پی‘ بی ایس پی‘ آر ایل ڈی کی یوپی میں جیت کی آپ کو توقع ہے؟

جواب ۔ بی جے پی کے خلاف عوام کے غصہ او ربرہمی کو اگر تسلیم کرلیاجائے تو یوپی میں اتحاد 65سے 70سیٹوں پر جیت حاصل کرے گا۔

سوال ۔ کیاآپ سمجھتے ہیں کہ کانگریس امیدوار الائنس کے مسلم ووٹ بینک کو متاثر کریں گے۔

جواب ۔ کئی دہوں پہلے ایسا ممکن تھا مگر اب حالات بدل گئے ہیں۔