اصلاح المسلمین کمیٹی سدی پیٹ کا جلسہ

سدی پیٹ /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) استقبال رمضان و ہماری ذمہ داری کے عنوان پر کل اصلاح المسلمین کمیٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام مدینہ فنکشن ہال میں جلسہ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ جلسہ کی صدارت صدر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ الحاج محمد عبدالقادر نے کی اور جلسہ کی کارروائی مولانا مسعود عالم نے چلائی ۔ مہمان مقرر جناب راشد علی حسن ( کریم نگر ) نے شرکت کی اور مقامی علماء کرام مفتی احمد کریم الدین پٹیل امام مسجد فردوس ، مفتی محمد اسماعیل ، مفتی عبدالسلام نے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری صدر جمعیتہ الحفاظ محمد عبدالسمیع کی قرات پاک سے ہوا ۔ خطبہ استقبال بانی اصلاح المسلمین الحاج محمد عبدالرزاق نے اصلاح المسلمین کمیٹی کی دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل کو پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب راشد علی حسن نے جلسہ سے خطاب کیا ۔