اسپنر عبدالرحمن بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

لاہور۔ 11اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی اسپنر عبدالرحمٰن نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عبدالرحمٰن نے کہا ہیکہ وہ سیلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے مایوس تھے اس لیے دلبرداشتہ ہو کر سبکدوشی کا اعلان کیا۔ 38 سالہ عبدالرحمٰن نے 6 سال قبل 2012 میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹسٹ ٹیم انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں وائٹ واش کرنے میں کلیدی رول اداکیا تھا۔انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں عبدالرحمٰن نے 19 جبکہ سعید اجمل نے 24 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔عبدالرحمٰن نے ہوئے کہا کہ میں بہت دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کررہا ہوں۔انہوں نے 22 ٹسٹ میچ میں 99 جبکہ 31 ونڈے میچز میں 30 اور 11 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔