اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین

بچکنڈہ ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد محبوب کی دختر کی شادی مولانا غلام محمد حسامی ولد محمد محبوب کے ساتھ انجام پائی خطبہ نکاح مفتی مکرم قاسمی استاذ دارالعلوم حیدرآباد نے پڑھا ۔ مفتی مجیب قاسمی استاد دارالعلوم حیدرآباد نے نکاح کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نکاح بھی ایک عبادت ہے مسجد میں نکاح کرنا سنت ہے ۔ مسلمانوں کی صبح سے شام تک کی زندگی عبادت ہے ، عبادت اس وقت ہوسکتی ہے جب پیارے آقا جناب محمد رسول ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گذاریں۔ بابرکت نکاح وہ ہے جس کے اندر فضول خرچی نہ ہو ، نکاح چار چیزوں پر کیا جاتا ہے مال کی بنیاد پر، خوبصورتی کی بنیاد پر ، حسب و نسب کی بنیاد پر دینداری کی بنیاد پر نکاح کرنا بابرکت زندگی کی علامت ہے ۔ مفتی ابوبکر قاسمی مولانا بشیر اشاعتی مولوی عبدالرحیم مولوی معین اکبر راجولہ مفتی محبوب قاسمی ، مولانا رضوان القاسمی ، مولانا ربانی قاسمی ، مولانا جابر خان رشادی ، مولوی عبدالعلیم فاروقی ، حافظ سلیم ، حافظ جبار ، حافظ ایوب ، حافظ قیوم ، حافظ مدار دیگلور ، حافظ نفیس ، حافظ غوث ، حافظ حفیظ ، حافظ محمد محسن رپورٹر روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے علاوہ علماء حفاظ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔مہمانوں کا استقبال محمد محبوب نے کیا ۔