اسلامی بینکنگ کی اجازت نہ د ی جائے۔ شیوسینا

نئی دہلی: شیوسینا نے آج لوک سبھا میں حومت سے ملک میں’’ اسلامک بینکنگ‘‘کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی ہے۔

لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران شیو سینا کے رکن نے ’’ اسلامک ونڈو‘‘ کی اجازت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بینکنگ نظام’’ شرعی قانون‘‘پر مبنی ہے۔

انہوں نے یہ مطالبہ ایسے وقت کیاجبکہ ریزروبینک نے عام بینکوں میں ’’ اسلامک ونڈو‘‘ متعارف کرنے کی تجویز پیش کی جہاں بتدریج شرعی اصولوں پر مبنی اور سود سے پاک بینکنگ کو ملک میں متعارف کیاجائے گا۔

اسلام میں سود اور قرض پر فیس کی وصولی’’ حرام ‘‘ ہے۔مرکز اور ریزرو بینک آف انڈیا ملک میں اسلامی بینکنگ متعارف کرنے کے امکانات تلاش کررہے ہیں تاکہ سماج کے ایک بڑے طبقے کو اس معاشی نظام سے منسلک کیاجاسکے جو فی الحال خودکو الگ تھلگ رکھتا ہے۔